جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

گلی محلوں میں قربانی کرنے سے گریز کیا جائے، شیری رحمٰن

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے تمام ہم وطنوں کو دلی عید مبارک پیش کی اور اپیل کی کہ گلی محلوں میں قربانی کرنے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس سال عید سے پہلے ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے متعدد چھوٹے بڑے شہروں میں پانی جمع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل وطن قربانی صرف مخصوص اورمختص شدہ جگہ پرکریں، کیونکہ ہمارے نالوں اور سیوریج کے نظام پر پہلے ہی بارشوں کے پانی کا دباؤ ہے۔

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ گلی محلوں میں قربانی کرنے سے آلودگی بڑھے گی، پانی کے نکاس کا نظام متاثر ہوگا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جانوروں کی کھالیں اور آلائشوں کو کھلی جگہ اور گلیوں میں نہ پھینکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.