جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کو نسیم شاہ کے جانے کا افسوس

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے نسیم شاہ کے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ڈرافٹ کی تقریب کے دوران میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے ندیم عمر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اچھا کھلاڑی ہے۔ اچھےکھلاڑی کے جانے کا افسوس ہوتا ہے۔

نسیم شاہ اور انکے دو بھائیوں کو دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کرکٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز معین خان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہترین ٹیم بنانے کی کوشش کی ہے۔ جو ٹریڈ ہوئی ہیں وہ بڑی زبردست ہیں۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ رائیلی روسوو کو واپس لیا ہے، بدقسمتی سے انہیں ریلیز کیا تھا۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھوٹا فارمیٹ ہے، ٹیم میں ردوبدل کرنا پڑتا ہے، شین واٹسن ہماری ٹیم اور مائنڈ سیٹ کو جانتے ہیں ان کے آنے سے فائدہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.