بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گلین میکسویل کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی ہوگئی

آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کی دیرینہ گرل فرینڈ وینی رامن سے ہندو رسم و رواج کے مطابق رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کی دیرینہ گرل فرینڈ وینی رامن سے ہندو رسم و رواج میں شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ایک ہفتہ قبل آسٹریلیا میں اپنی منگیتر وینی رامن سے شادی کرلی تھی تاہم، جوڑے نے چنئی میں ہندوانہ رسم و رواج کے مطابق شادی کی رسومات ادا کیں، جن کی تصویریں وائرل ہو چکی ہیں۔

میکسویل اور وینی نے شادی کی دو تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پہلے آسٹریلیا میں ہی جوڑے نے شادی کی تھی، پھر ہندو رسم و رواج میں بھی جوڑے نے شادی کی۔

A post shared by VINI (@vini.raman)

جوڑے کی رواں ہفتے بھارتی طرز کی شادی کی تقریب کی ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے میکسویل اور وینی تامل شادیوں کی ایک مقبول رسم ادا کر رہے ہیں ۔

جوڑے کا تامل میں پرنٹ شدہ شادی کا دعوت نامہ بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ میکسویل اور وینی رامن 2 سال سے زیادہ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے تھے اور اُنہوں نے فروری 2020 میں انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

گلین میکسویل شادی کی وجہ سے دورہ پاکستان میں شریک نہیں ہوسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.