نیوزی لینڈ کے کھلاڑی گلین فلپس کا کیچ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا، صارفین انہیں سپرمین قرار دینے لگے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو باآسانی 89 رنز سے شکست دے دی۔
اس میچ میں نہ صرف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ اور بولنگ بلکہ اس کی فیلڈنگ بھی قابلِ ذکر رہی۔
یہی وجہ ہے کہ گلین فلپس کا لیا گیا یہ کیچ اس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
دفاعی چیمپئن اور ہوم ٹیم آسٹریلیا کے بیٹرز جب بڑھتے ہوئے رن ریٹ کے دباؤ میں آئے تو اس دوران مچل سینٹنر کی گیند پر آسٹریلوی بیٹر مارک اسٹوئنس نے کور کی جانب اونچا اسٹروک لگایا۔
اسٹوئنس نے اس خالی جگہ کا درست انتخاب کیا تھا، تاہم گیند ہوا میں زیادہ دیر معلق رہ جانے کی وجہ سے ڈیپ کور پر فیلڈنگ کرنے والے گلین فلپس اپنے دائیں جانب تیزی سے بھاگتے ہوئے آئے اور انہوں نے لمبی چھلانگ لائی اور یہ کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر بھی گلین فلپس کے اس کیچ کا تذکرہ کیا جارہا ہے، جہاں سوشل میڈیا صارفین نیوزی لینڈ کے اس فیلڈر کو سپرمین قرار دے رہے ہیں۔
Comments are closed.