بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گلہری کو دیکھ کر کتے کے دلچسپ تاثرات

کتا دیکھ کر بڑوں بڑوں کا سانس رُک جاتا ہے مگر ایک چھوٹی سی گلہری سے کتے کو پہلی بار ڈرتے دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں انسانوں کی اجارہ داری ہے وہیں کچھ جانوروں کی بھی ایسی ویڈیوز سامنے آ جاتی ہیں کہ انسان سب بھول کر ہنسنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں کتے کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر صارفین بے حد محظوظ ہو رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک کتا بڑے شوق سے ٹی وی دیکھ رہاہے کہ سامنے اسکرین پر گلہری آ جانے پر اچانک بالکل ساکت ہو جاتا ہے اور حیرانی سے گلہری دیکھنے لگتا ہے۔

اس ویڈیو کو تا حال سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین لائیک اور شیئر کر چکے ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.