گلگت کے سیلابی ریلے میں 2 بچیاں پھنس گئیں جنہیں معجزانہ طور پر بچا لیا گیا ہے، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختون خوا میں بھی موسلا دھار بارشوں سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شدید بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آنے سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو کم سن بچیاں بے یار و مددگار سیلابی ریلے میں پھنس گئیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق 2 نوجوانوں محمد جواز اور عاصم نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ان بچیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی ریلے سے نکال لیا۔
Comments are closed.