گلگت میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں پھر اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 21 اعشاریہ 05 فیصد ہو گئی ہے۔
ملک کے دیگر بڑے شہروں میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح پشاور میں 7 اعشاریہ 39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح کراچی میں 5 اعشاریہ 65 فیصد، حیدر آباد میں 4 اعشاریہ 81 فیصد، مظفر آباد میں 4 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی شرح 1 اعشاریہ 83 فیصد، کوئٹہ میں 1 اعشاریہ 64 فیصد اور اسلام آباد میں 1 اعشاریہ 17 فیصد ہو گئی۔
پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 7 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 755 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 886 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 265 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار 258 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 29 ہزار 611 زیرِ علاج مریضوں میں سے 821 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 54 ہزار 382 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 661 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 66 لاکھ 46 ہزار 219 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
Comments are closed.