جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری

گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ میں 12 جولائی کو دن 2 بجے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ جی بی کے انتخاب کے لیے پولنگ 13 جولائی کو دوپہر 12 بجے اسمبلی ہال میں ہو گی۔

واضح رہے کہ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے جعلی ڈگری کیس میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید کو نااہل قرار دیا تھا۔

سپریم اپیلٹ کورٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے شیڈول کی منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی جگہ راجہ اعظم کو وزیرِ اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

سپریم اپیلٹ کورٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے شیڈول کی منظوری دی تھی۔

اسپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کا نیا شیڈول سپریم اپیلٹ کورٹ میں پیش کیا تھا جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.