گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، مسلم لیگ ن نے عہدے کے لیے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت اعلیٰ کے لیے حاجی گلبر خان اور پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے تین ارکان اسمبلی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں، امیدوار آج صبح 10 بجے تک کاغذاتی نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
دوسری جانب اسپیکر جی بی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ کا استعفیٰ مسترد کردیا ہے۔
اسپیکر اسمبلی کا کہنا ہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ نے موجودہ سیاسی کشمکش کے دوران جلد بازی میں استعفیٰ دیا تھا۔
Comments are closed.