سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق کیس میں حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کر لی۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے عدالت سے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان تیاری کر کے خود پیش ہوں گے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کہا کہ عدالت سے درخواست ہے کہ مناسب وقت دیا جائے۔
درخواست گزار کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ اس دوران اپیل کا قانون آ جائے، حکومت یہ شوق بھی پورا کر کے دیکھ لے۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.