جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

گلگلت بلتستان اسمبلی میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔

قرارداد وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے پیش کی، قرارداد میں گلگت بلتستان کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

 قرارداد میں کہا گیا ہےکہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے اور جی بی کو قومی اسمبلی و سینیٹ میں بھی نمائندگی دی جائے۔

خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی اداروں میں نمائندگی دینا وقت کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان کے عوام محب وطن شہری ہیں۔

خالد خورشید کی قرارداد پر حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے بھی حمایت کی۔

قائد حزب اختلاف امجد حسین نے کہا کہ عبوری آئینی صوبے کا مسئلہ ہمیں اتفاق رائے سے حل کرنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس پر اعتماد میں لیں گے، ماضی میں بھی اس مسئلے پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.