9 ستمبر کو ہونے والے جی بی ایل اے 13 استور ون کے ضمنی الیکشن کے نتائج روکنے کے معاملے پر گلگت بلتستان کی چیف کورٹ کا فیصلہ سامنے آ گیا۔
گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے الیکشن کمیشن کا نتائج روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
پی ٹی آئی کے محمد خورشید خان نے نتائج روکنے کے فیصلے کے خلاف چیف کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے جسٹس ریٹائرڈ محمد خورشید خان 6164 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔
غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے فرمان علی 4899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
تیسرے نمبر پر آنے والے پیپلز پارٹی کے عبدالحمید نے 4079 ووٹ حاصل کیے تھے۔
ضمنی الیکشن میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے زائد رہا تھا۔
Comments are closed.