اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں وزیراعظم میرٹ اسکالرشپ کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپس کی فراہمی جلد شروع کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے۔ ملک بھر میں عوامی سہولت کے میگا پروجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اور خواتین کیلئے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔ وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ زراعت کی ترقی، ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن پر بھی جلد کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
Comments are closed.