جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

گلوبل ٹی20 لیگ: کینیڈا کے شہر برامپٹن میں عارضی اسٹیڈیم تکمیل کے آخری مراحل

گلوبل ٹی20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے کینیڈا کے شہر برامپٹن میں عارضی اسٹیڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

7 ہزار شائقینِ کرکٹ کے لئے آرام دہ نشستیں لگائی جا رہی ہیں، سائیڈ اسکرینز، کمنٹری باکس اور پریس گیلری بنا دی گئی ہے۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر آشیت پٹیل اور اسٹیڈیم انچارج عارف شیخ نے نمائندہ جنگ کے ہمراہ گراؤنڈ اور پچ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تین سال کے وقفے کے بعد گلوبل ٹی20 لیگ کا انعقاد نئی اور جدید تبدیلیوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔

20 جولائی سے 6 اگست تک ہونے والے اس کرکٹ فیسٹیول سے لطف اندوز ہونے کے لئے پوری دُنیا سے شائقین کینیڈا آ رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت سمیت 15 سے 18 ممالک کے مشہور ترین انٹرنیشنل کرکٹرز پر مشتمل 6 ٹیموں کے 25 میچز ہوں گے۔

پریمیئر اونٹاریو ڈگ فورڈ اور میئر برامپٹن سٹی پیٹرک براؤن گلوبل ٹی20 لیگ کی کامیابی کے لئے بڑا تعاون کر رہے ہیں۔

عارف شیخ نے بتایا کہ چونکہ یہاں کوئی باقاعدہ کرکٹ گراؤنڈ نہیں ہے، اس لئے آئی سی سی کے معیار کے مطابق اپنی نوعیت کا منفرد عارضی گراؤنڈ بنایا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.