گلوبل وارمنگ نے زمین کو جکڑ لیا ہے، رواں سال پاکستان کے بیشتر علاقے غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں دیکھے جا رہے ہیں۔
ماہرین 2024ء تک کراچی میں موسم گرما کے دوران پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔
ہم میں سے اکثر اپنے بچپن کے وہ دن یاد کرتے ہیں جب موسم سرما میں خوب سردیاں پڑتیں، گرمی کبھی اتنی شدید نہیں ہوا کرتی تھی اور موسمِ بہار میں خوب پھول کھلتے اور ہم تتلیاں پکڑنے نکل پڑتے لیکن اب موسمی حدت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ جس موسم میں پھول کھلا کرتے تھے اب اس میں سورج کی تپش انہیں مرجھا دیتی ہے۔
پاکستان میں شدید موسمی حالات کا سامنا کبھی کبھار نہیں بلکہ اکثر کرنا پڑتا ہے۔
تغیرات موسموں میں آتے رہتے ہیں لیکن اب یہ تغیرات موسمی شدت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ قدرت اب خود بتا رہی ہے کہ انسان کے ماحول دشمن طرزِ عمل میں اب تبدیلی کا وقت آ چکا ہے۔
Comments are closed.