ہفتہ 3؍محرم الحرام 1445ھ22؍جولائی 2023ء

گلشن معمار میں گٹر کی صفائی کے دوران 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن معمار جنجال گوٹھ میں گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت بخت عالم اور حضرت اللّٰہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.