بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گلشن حدید میں کار سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز ٹو میں کار سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، قانونی کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون گلشن حدید فیز ٹو میں ماموں کے گھر رہتی تھی، خاتون کی ڈیڑھ سال قبل شوہر سے علیحدگی ہو گئی تھی، خاتون کا دوست اسد 2 روز قبل خاتون کو گھر سے لے کر گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون حاملہ تھی، دو روز قبل دوست نے آپریشن کروایا، وہ اسپتال میں زیر علاج تھی، تاہم آج گاڑی سے اس کی لاش ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا، گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.