کراچی کے علاقے گلشن حدید اور ملحقہ علاقوں میں تیز دھوپ کے بعد اچانک سے تیز بارش شروع ہوگئی۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے بادل بدین کے جنوب اور جنوب مشرق میں موجود ہیں۔
ان بادلوں کے سبب شہر قائد کے مشرق اور شمال مشرق میں آندھی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوب میں سمندر میں بھی کچھ بادل بنے ہیں۔
اس کے علاوہ بدین، عمرکوٹ، تھر پارکر، میرپور خاص میں معتدل بارش متوقع ہے۔
Comments are closed.