جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، راہگیر بچی زخمی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر بچی زخمی ہوگئی۔ 

پولیس کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود میں کامران چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے احسن نامی شخص سے لوٹ مار کی۔ 

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ واردات کے بعد احسن قریب ہی واقع اپنے گھر جاکر پستول لے کر آگیا اور ملزمان پر فائرنگ کر دی۔ 

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 10 سالہ بچی انعم کو گولی لگی۔ جس سے وہ زخمی ہو گئی اسے فوری طور پر قریب ہی واقع نجی اسپتال لایا گیا جہاں سے بعد ازان جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق گولی بچی کے کندھے پر لگی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.