کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 8 میں ایک شخص کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقتول اظہر اقبال ٹھیکیداری اور زمین کی خریدو فروخت کا کام کرتا تھا اور اس کا زمین کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق کار سوار تین بچوں کے ساتھ اترا، پینٹ شرٹ پہنا مسلح شخص شہری پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت اظہر اقبال کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کا واقعہ رقم لین دین کا تنازع ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے تعاقب کر کے فائرنگ کی، واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقتول اظہر اقبال آرائیں کا تعلق اوکاڑہ سے تھا، اظہر اقبال کا دوسرے گروپ سے 400 گز زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔
مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں واقع زمین کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، اظہر اقبال ٹھیکیداری اور زمین کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا۔
Comments are closed.