پاکستان رینجرز سندھ کا غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
کراچی کے علاقے گلزار ہجری مہران روڈ اسیکم 33 میں ہفتے کی رات 3 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران ایک واٹر ٹینکر، واٹر موٹر، پائپ، جنریٹر، لیپ ٹاپ، پرنٹر اور 2 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
دوران آپریشن 2 ملزمان محمد حنیف اور عبدالرشید کو حراست میں لے لیاگیا۔
ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
Comments are closed.