برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گلاسگو میں واقع گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے سکھ افراد بھارتی ہائی کمشنر کے سامنے آگئے۔
سکھوں نے بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے سے واپس جانے پر مجبور کردیا۔
یاد رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پچھلے دنوں بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔
وزیراعظم ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا بھارت کو اشتعال نہیں دلا رہا نہ مسائل پیدا کر رہا ہے، یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے۔
Comments are closed.