مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی جبکہ پیداواری لاگت اور شپنگ کے اخراجات بہت زیادہ بڑھے۔
پاکستان سنگل ونڈو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ وسیع تر اصلاحات پر مشتمل یہ نظام تجارتی سرگرمیاں بڑھائے گا، تجارتی سرگرمیوں کا جی ڈی پی اور گروتھ سے براہ راست تعلق ہوتا ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو گورننس اور تجارتی سرگرمیوں کا آسان ترین نظام ہے، حکومت ہر شعبے میں بہتری کے لیے اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کے لیے تجارتی مواقع بھی پیدا ہوئے، کاروباری لاگت اور وقت کی بچت سے برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
مشیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان تجارتی مرکز اور ٹرانزٹ کے منصوبے پر کوشاں ہے، وسطی ایشیا اور دیگرخطوں کے درمیان تجارت بڑھانے کے اقدامات کیے ہیں۔
شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ نئے نظام سے جعلسازی اور کرپشن کا موثر طور پرخاتمہ ہوگا، پاکستان کے مالیاتی معاون ادارے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔
Comments are closed.