بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گزشتہ ہفتے کورونا سے کوئی اموات نہیں ہوئی، عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئی۔

اسلام آباد میں عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت قومی ادارہ صحت کا اجلاس ہوا، جس میں ویڈیو لنک پر تمام صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک تھے۔

دوران اجلاس سربراہ قومی ادارہ صحت میجر جنرل عامر اکرم نے وزیر صحت کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ قطر سے آئے شہری میں اومی کرون کا سب ویرینٹ موجود تھا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریض میں کورونا وائرس کی معمولی علامات تھیں، وہ اب صحتیاب ہوچکا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ مریض کے خاندان کے تمام افراد کا ٹیسٹ کیا جاچکا جو منفی آیا ہے۔

اس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ صورت حال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، گزشتے ہفتے کورونا سے کوئی اموات نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں، تشویش کی کوئی بات نہیں، ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.