گزشتہ ہفتے کے آخری دنوں میں امریکی ڈالر تسلسل کے ساتھ سستا ہونے کے بعد آج ہفتے کے پہلے کاروباری دن مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ سستا ہونے کے بعد 289 روپے میں دستیاب ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 248 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 205 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.