سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں ہمارا روزگار ہم سے چھین لیا گیا ہے، شہر کی من پسند جگہوں پر بازار کھلے ہیں جو تعصب پھیلا رہے ہیں۔
کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ وفاقی حکومت نے بھی سندھ اور کراچی کو نظرانداز کیا،صوبائی حکومت نے ظلم و ناانصافی کراچی کیساتھ کی ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ گزشتہ چند سالوں میں روزگار چھینا جاچکا ہے، ڈگری والے نوجوان کو نوکری مل جائے بڑی بات ہوگی،کراچی کے ڈومیسائل ہونے کے باوجود نوجوان سرکاری نوکریوں سے محروم ہیں، پہلے چھوٹی صنعتیں پھر سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند کردیے گئے۔
سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی نے کہا کہ کورونا کے پیش نظرجو کاروباری پابندیاں لگائی ہیں اس کی حمایت نہیں کرتا ہوں،کیونکہ کچھ وقت کے لیے تجارتی مراکز اور بازار کھولنے سے بے تحاشہ رش ہے، اس سے نہ سانپ مرے گا اور نہ لاٹھی ٹوٹے گی، کووڈ ایسے ہی پھیلتا رہے گا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ڈپٹی کمشنرز تعصب کا مظاہرہ کر رہے ہیں کئی علاقوں میں 24 گھنٹے بازار کھلے ہیں جس سے عوام میں تعصب پھیل رہا ہے، کمشنر نوٹس لیں اور آئی جی سندھ بھی اپنے اہلکاروں کو رشوت وصولی سے روکیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک سال سےدینے والے ہاتھ لینے والے بن گئے ہیں، تاجروں نے ٹیکس دینے سے انکار کردیا تو پھر کیا ہوگا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ کراچی میں کورونا کم ہے، ویکسی نیشن سینٹر بنائے جائیں اور ویکسین 30 سال کے لوگوں کو لگائی جائے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں 24 گھنٹے بازارکھلے ہیں، سعودی آرام سے خریداری کرکے آجاتے ہیں۔
Comments are closed.