گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے بیرونی قرض کم لیا اور واپس زیادہ کیا۔
ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال بیرونی ذرائع سے فنانسنگ منفی رہی اور حکومت کو مقامی بینکوں اور نان بینک ذرائع سے کمرشل قرض لینا پڑا۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بیرونی فناسنگ 682 ارب روپے منفی رہی، مالی سال 22-2021 کے دوران حکومت کی بیرونی فنانسنگ 1.178 ٹریلین روپے رہی۔
مالی سال 22-2021 کے دوران مقامی ذرائع سے فنانسنگ 4.4 ٹریلین اور بیرونی فنانسنگ 1.33 ٹریلین روپے رہی۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 22-2021 کے دوران مقامی فنانسنگ 2.37 ٹریلین روپے رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کا پرائمری خسارہ جی ڈی پی کے 7 فی صد تک پہنچ سکتا ہے۔
Comments are closed.