گزشتہ مالی سال ملک میں مہنگائی کی شرح 7.1 فیصد اضافے سے 29.4 فیصد رہی۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے ہدف 7640 ارب سے 495 ارب روپے کم اکٹھے کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی برآمدات 7 فیصد شرح سے 2.36 ارب ڈالرز زیادہ رہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 25 فیصد کمی سے 48 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.5 ارب ڈالرز سے کم ہو کر 2.56 ارب ڈالرز رہا اور بیرونِ ملک سے بجھوائی جانے والی ترسیلات 3.86 فیصد بڑھیں۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ گزشتہ مالی سال بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح منفی 14.37 فیصد رہی جبکہ حکومتی قرض 44.64 ٹریلین سے بڑھ کر 58.9 ٹریلین ہو گیا، اس دوران تجارتی خسارہ 48.35 ارب ڈالرز سے کم ہو کر 27.6 ارب ڈالرز رہا۔
Comments are closed.