بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گزشتہ روز 12 لاکھ 35 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی: این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انسدادِ کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ملک میں 12 لاکھ 35 ہزار 645 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب تک 6 کروڑ 45 لاکھ 54 ہزار 859 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 5اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 35 افراد انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 902 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 387 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 44 فیصد ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.