اسلام آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں ایمان مزاری، اُن کے وکیل اور پولیس حکام کے درمیان بحث ہوئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری ایڈووکیٹ ویمن پولیس اسٹیشن پہنچیں، پولیس حکام نے ایمان مزاری کے ساتھ آئے وکیل کو باہر بھیجنے کے لیے کہا اور بتایا کہ تحقیقات کے دوران وکیل موجود نہیں ہوسکتے۔
حکام نے ایمان مزاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے آپ کے بیان پر سوالات کرنا ہیں۔
اس پر ایمان مزاری نے استفسار کیا کہ گزشتہ روز تفتیش ہوگئی تھی، آج کس بات کے سوال کرنا ہیں؟
اس موقع پر ویمن پولیس اسٹیشن میں ایمان مزاری، اُن کے وکیل اور پولیس حکام کے درمیان بحث بھی ہوئی۔
بعد ازاں ایمان مزاری اپنا تحریری بیان جمع کرواکے واپس روانہ ہوگئیں۔
Comments are closed.