بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گزشتہ حکومت میں ذاتی ہاؤسنگ سوسائیٹیز پر اربوں روپے لگائے گئے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے جاتے وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے منصوبے شروع کیے، گزشتہ حکومت میں ذاتی ہاؤسنگ سوسائیٹیز پر اربوں روپے لگائے گئے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان بدترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے، عمران خان نے سچائی پر تقریریں کیں لیکن اس کی حکومت نے سب سے زیادہ کرپشن کی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایک خاتون کی ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا، کیسز بند کروائے، نیب کے چیئرمین کو بلیک میل کر کے ن لیگ کی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں نے ان کو چیلنج کیا تھا کہ 32 ارب میں سے 32 پیسے کی بھی کرپشن ثابت کر دو تو ہم مجرم ہوں گے، اس نے ممنوعہ فنڈ اس لیے حاصل کیے تھے کہ پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کرے۔

احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ معاشی چیلنجز عمران خان کے دور سے ورثے میں ملے ہیں، دوسروں کی کردار کشی کرنے والا عمران خان آج اپنے کرتوتوں کا خمیازہ بھگت رہا ہے، یونین کونسل چلانے کا تجربہ نہ رکھنے والے کو وزارت عظمیٰ دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں ملک کو دیوالیہ کرنے کی مکمل کوشش کی، کڑوے گھونٹ اس لیے پینے پڑ رہے ہیں کہ معیشت کو ٹھیک کر سکیں، عمران نیازی جو کانٹے بکھیر کر گیا ہے ان کو ہم صاف کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں ایک سال ملا ہے اس میں کارکردگی دکھا کر ووٹ لیں گے، ملک میں مہنگائی کا جن عمران خان بوتل سے نکال کر گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.