وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایس اینڈ جی اے ڈی کی سمری منظور کر لی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 تک کی پوسٹنگ کے اختیارات وزیر تعلیم اور وزیر صحت کو دے دیے گئے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان محکموں کے گریڈ 19 کے افسران زیادہ ہیں، جن کی ٹرانسفرز ہوتی رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فائل چیف سیکریٹری آفس تک پہنچ کر کام کی زیادتی کی وجہ سے رک جاتی تھی، ٹرانسفر پوسٹنگ نہ ہونے سے انتظامی معاملات متاثر ہوتے تھے۔
Comments are closed.