وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے میں تاخیر سندھ حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے یا پھر وفاق کی طرف سے اس پر کوئی منفی بات نہیں کرنا چاہتا۔
جیونیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 25 دسمبر کو گرین لائن کا کمرشل آپریشن شروع ہوگا، اس سے قبل وزیراعظم ٹرائل آپریشن کا افتتاح کریں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ دو ہفتےکا عرصہ ہوگا اس کے بعد بتدریج آپریشن بڑھےگا، 10 جنوری کو گرین لائن کا فل کمرشل آپریشن شروع ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کا 90 فیصد کام 2018 میں ہوجانے کا بیان مضحکہ خیز ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ اورنج لائن کے لیے معاہدہ دسمبر 2020 میں سائن ہوگیا تھا، 14 جون کو سندھ حکومت نے بسوں کے لیے پیسا متعلقہ کمپنی کو دیا، جبکہ سندھ حکومت سے فیسی لیٹیشن کا معاہدہ اپریل 2020 کو ہوا۔
Comments are closed.