وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کے کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ گرین لائن منصوبے کے لیے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب تمام 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں۔
خیال رہے کہ گرین لائن بسوں سے بھرا جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔
اس سے قبل پچھلے ماہ 19 ستمبر کو چالیس بسیں آئی تھیں جس کے بعد شہریوں کیلئے اسی ماہ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مہینہ ختم ہونے میں 10روز باقی ہیں جبکہ یہ منصوبہ 2016ء میں شروع ہوا تھا۔
حکام کے مطابق پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی۔
Comments are closed.