بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گرین لائن بس سروس کا مکمل آپریشن شروع

کراچی میں گرین لائن بس سروس کا مکمل آپریشن شروع ہوگیا، بس سروس اب دن میں 4 گھنٹے نہیں بلکہ 15 گھنٹے چلے گی۔

شہر قائد میں گرین لائن بس سروس صبح 7 سے رات 10 بجے تک چلائی جائے گی۔

کراچی وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو یہاں ’’گرین…

بس سروس کیلئے سرجانی سے نمائش تک 22 اسٹیشنوں پر سہولت دی جائے گی،جبکہ اس کا کم سے کم کرایہ 15 اور زیادہ سے زیادہ 55 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

آج صبح گرین لائن بس سے نمائش چورنگی اسٹیشن پہنچنے والے مسافر کافی خوش دکھائی دیئے، ایک مسافر خاتون کاکہنا تھا کہ بس سروس اور اس کا عملہ بہت اچھا ہے۔

بس میں سفر کرنے والے طلباء نے کہا کہ اس طرح کی سروس بہت پہلے شروع ہونی چاہئے تھی،اس سے اب ہم وقت پر کالج پہنچ جائیں گے۔

آج گرین بس سروس کا پہلا دن ہے تاہم سرجانی ٹاؤن عبداللّٰہ چوک اسٹیشن سے پہلی گرین بس سوا گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی، دوسری جانب گرین لائن بس کے کرائے کے معاملے پر ایک شہری مشتعل ہو گیا جس نے شور مچا دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 10 دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان نےگرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کیا تھا جس کے بعد ابتدائی طور پر بس سروس 25 دسمبر سے 15 دن کیلئے آزمائشی طور پر 80 میں سے صرف 25 بسوں کے ساتھ دن میں 4 گھنٹے کیلئے چلائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.