انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 سے سیمی فائنل کی دوسری ٹیم کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔
گروپ 1 کے آج دو میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے کمزور حریف آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی ٹکٹ کنفرم کرلی ہے۔
دوسری ٹیم میزبان آسٹریلیا ہوگی یا انگلینڈ ؟ اس کا فیصلہ کل انگلینڈ اور سری لنکا کے میچ کے بعد ہی ہوسکے گا۔
گروپ ون میں دوسری ٹیم آسٹریلیا صرف اسی صورت ہوسکتی ہے کہ سری لنکا کل انگلینڈ کو چاروں شانے چت کردے، بصورت دیگر اس کا ایونٹ میں سفر اختتام کو پہنچے گا۔
آسٹریلوی ٹیم اپنے 5 میچز کھیلنے کے بعد سرفہرست نیوزی لینڈ سے ایک درجہ نیچے ہے، اس کے پوائنٹس بھی 7 ہیں لیکن اس کا رن ریٹ اب بھی منفی میں ہے۔
دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم جس نے ایونٹ میں 4 میچز کھیل لیے ہیں، وہ 5 پوائنٹس کے تیسری نمبر پر براجمان ہے، کل وہ سری لنکا کو شکست دیتی ہے تو باآسانی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
شکست کی صورت میں انگلینڈ کی وطن واپسی کا ٹکٹ کنفرم ہوگا ساتھ ہی اسے ہرانے والی ٹیم سری لنکا بھی6 پوائنٹس لینے کے بعد کولمبو کی راہ لے گی۔
فی الحال گروپ ون سی آسٹریلیا کی ٹیم ہے، جسے اگر مگر کا سامنا ہے،اس گروپ سے افغانستان، آئرلینڈ اور سری لنکا باہر ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.