hookup Millerton whisper hookup is there a real hookup app dailydot hookup app pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گروپ ون میں آج آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے اہم میچز ہوں گے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ آسٹریلیا کا بنگلہ دیش سے ہو گا، جبکہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دوسرے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں دلچسپ اور سنسنی خیز میچز جاری ہیں، گروپ ون ہی سے سیمی فائنل تک رسائی کی امید لیے ایک اور ٹیم آسٹریلیا آج بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی۔

آسٹریلیا کے تین میچز کے بعد 4 پوائنٹس ہیں، جبکہ بنگلہ دیش کو تمام چاروں میچز میں شکست ہوئی ہے ، یہ میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

آج دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، ویسٹ انڈیز کو دو میچز میں شکست ضرور ہوئی ہے لیکن اب بھی اس کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں باقی ہیں ۔

سری لنکن ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے، ایونٹ میں آج وہ اپنا آخری میچ کھیلے گی۔

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.