گرمی ہے یا پھر مہنگائی کا زور؟ عید الفطر سر پر آگئی، اس کے باوجود بازاروں میں رش بڑھنے کے بجائے معمول سے کم دکھائی دے رہا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں کے بازاروں میں دن بھر عید کی خریداری تو ہوتی رہی، لیکن دکان دار خریداروں کی تعداد پر زیادہ خوش نہیں۔
اسلام آباد کے آب پارہ بازار میں شدید گرمی کے باوجود لڑکیوں اور خواتین نے چوڑیوں، مہندی اور جیولری کی دکانوں کا رُخ کرلیا۔
شہر اقتدار میں بچوں کو گھڑیاں، ٹوپیاں اور چشمے خریدنے کی ضد لگ گئی۔
اِدھر لاہور کے لبرٹی سینٹر میں خواتین میچنگ کی چوڑیاں اور سینڈل خریدنے میں مصروف ہیں۔
کوئٹہ میں معمول سے کم رش دیکھنے میں آیا، خریداروں کی تعداد میں کمی کا دکاندار گلہ کرتے نظر آئے۔
کراچی کے اورنگی ٹاؤن کے سستے بازار میں شہریوں کا رش نظر آیا، قوت خرید سے محروم افراد کے لیے ہر چیز 10 روپے کی، بچوں اور خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Comments are closed.