بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گرمی ہو یا بارش چوروں کے خلاف جدوجہد کروں گا، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گرمی ہو یا بارش چوروں کے خلاف جدوجہد کرتا رہوں گا۔

جہلم میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کبھی ملک میں انتشار نہیں پھیلایا، ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین میرے خلاف نہیں ملک کی جمہوریت کو کمزور کرنے کی ساز ش کررہے ہیں، یہ کسی طرح بھی مجھے نااہل کروانا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، 25 مئی کو بھی تشدد کیا گیا، دھرنا صرف اس لیے ختم کیا کہ انتشار نہ پھیلے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان دو خاندانوں کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہمارا ملک برصغیر میں سب سے آگے تھا، 30 سال ان لوگوں نے حکومتیں کیں لیکن ایسے منصوبوں پر توجہ نہیں دی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ملک کو لوٹ لیا نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ہمیں درس دے رہا ہے، گرمی ہو یا بارش ان چوروں کے خلاف جدوجہد کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال سے پورا بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا متاثر ہوا ہے، پوچھتا ہوں سیلاب سے ہوئی تباہی میں صوبے کہاں سے سرپلس دیں گے؟

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا وزیر خزانہ 2 ماہ سے مفتاح اسماعیل سے ملاقات کا وقت مانگ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.