کیا آپ جانتے ہیں کہ گرمی کی شدت کو کم کرنے والے مشروبات آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔
دھوپ سینکنا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے، یہ وٹامن ڈی کے خزانے سے بھی بھرپور ہوتا ہے اور بیشتر افراد بالخصوص ٹھنڈے ممالک کے رہنے والے گرمیوں کے آتے ہی دھوپ سینکنے کے لئے ساحل سمندر کا رخ کرلیتے ہیں۔
پاکستان میں بھی گرمیوں میں پکنک کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے، کوئی ساحل سمندر ، تو کوئی فارم ہاؤس یا پھر واٹر پارک کا انتخاب کرتا ہے، جہاں دھوپ میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ان ٹھڈے مشروبات میں اگر آپ لیموں پانی یا پھر کسی بھی ’سٹرس جوس‘ استعمال کرتے ہیں تو احتیاط لازمی ہے کیونکہ اگر یہ مشروبات دھوپ میں رہتے ہوئے آپ کی کُھلی جلد پر گر جائے تو جلد کے جلنے یا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
امریکی ماہرین نے اسے ’ lime or margarita burns‘ کا نام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لائم یا مارگریٹا سے جلنا جلد کا ایک ردعمل ہے جسے فائٹو فوٹوڈرمیٹائٹس’ phytophotodermatitis‘ کہا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کی جلد پودوں کے مرکبات کے زیر اثر آتی ہے، جسے furanocoumarins کہتے ہیں۔
یہ مرکبات آپ کی جلد کو الٹرا وایلیٹ (UVA) شعاوں کے لیے زیادہ حساس بنا دیتے ہیں۔
ایسے میں اگر کسی کی جلد پر لیموں پانی یا سٹرس جوس گر جائے تو اس جگہ کھجلی کے ساتھ سرخ نشان نمایاں ہوجاتے ہیں یا پھر چھالے بھی بن سکتے ہیں۔
جلد پر ظاہر ہونے والے رد عمل کی شدت لیموں پانی یا سٹرس جوس کے رس اور سورج کی تپش پر منحصر ہے۔
تاہم ایسی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے تاکہ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہا جاسکے۔
Comments are closed.