موسمِ گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سندھ اور پنجاب کے تعلیمی ادارے کُھل گئے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں 2 ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج سرکاری و نجی اسکول کُھل گئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں آج حاضری معمول سے کم رہی۔
کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں ایسے بھی اسکول ہیں جہاں سے اب تک بارش کے پانی کا نکاس نہیں کیا گیا جس کے باعث طلبہ کا تعلیمی سلسلہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ادھر تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی تمام سرکاری تعلیمی ادارے آج کُھل گئے۔
تعلیمی اداروں میں آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔
2 ماہ کی طویل چھٹیوں کے بعد تعلیمی اداروں کی رونقیں یکم اگست سے دوبارہ بحال ہو گئیں، بچوں کے چہرے دوستوں کو دیکھ کر کِھل اٹھے۔
طالب علم نئی کلاسوں اور نئی کتابوں کے شوق میں خوشی خوشی اسکول آئے۔
اسکول آنے والے طالب علموں کا کہنا ہے کہ وہ اسکول کُھلنے پر بہت خوش ہیں، پڑھائی کریں گے، دوستوں سے بھی ملیں گے۔
دوسری جانب پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اختتام 15 اگست سے ہو گا۔
Comments are closed.