بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گرفتار ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا: لاہور پولیس

لاہور کے علاقے کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے بارے میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔

لاہور میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے مقدمے میں…

ایس پی سی آئی اے نے لاہور میں میڈیا کو بتایا کہ زیرِ حراست ملزم عادل کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ کاہنہ میں ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے کوئی اہل کار زخمی نہیں ہوا، البتہ ملزم عادل اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔

ایس پی سی آئی اے نے مزید بتایا کہ اسپتال لے جاتے ہوئے ملزم عادل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم عادل کو ڈکیتی اور قتل کے مقدمات میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.