گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد سے تھانہ صدر بھکر منتقل کر دیا گیا۔
بھکر پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور کو آج بھکر کی سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
علی امین گنڈا پور کے خلاف دہشت گردی اور اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت 3 مقدمات درج ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے 3 مقدمات کا حکم نامہ جاری کیا۔
حکم نامے کے مطابق علی امین گنڈا پور پر تھانہ سرائے مہاجر بھکر میں پہلا مقدمہ درج ہے، بھکر پولیس کی استدعا پر علی امین کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔
عدالت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بھکر میں دوسرے درج مقدمے میں علی امین کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا گیا۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ بھکر میں ہی درج تیسرے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کا ایک روز کا راہداری ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے ذریعے عدالت نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کو 15 اپریل کو متعلقہ اے ٹی سی میں پیش کیا جائے۔
Comments are closed.