منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

گرفتار اعظم سواتی کیخلاف پیکا کے تحت مقدمہ درج

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے آج صبح متنازع بیان پر گرفتار کیے گئے تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمٰن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

اعظم سواتی کو دفعہ 500، 501، 505 اور 109 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس سے پہلے بھی اعظم سواتی کو انہی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، اعظم سواتی پہلے بھی انہی دفعات کے تحت مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو گالی دینے، حساس ادارے کے افسر کو نام لے کر دھمکانے پر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔

اس سے پہلے اسی قسم کے مقدمے میں گرفتاری اور ضمانت پر رہائی کے بعد سے اعظم سواتی مسلسل حساس ادارے اور اس کے افسروں کے نام لے لے کر سنگین الزامات لگاتے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.