جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

گرفتاری کے بعد میں نے ان کی مانی، نہ انہوں نے میری مانی: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد میں نے ان لوگوں کی مانی نہ انہوں نے میری مانی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے، اس عمر میں بھی کسی دوست کے خلاف بیان نہیں دیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انوکھے لاڈلے کو کہنا چاہتا ہوں کہ فیصلہ آسمانوں کا ہے، میں صرف راولپنڈی کی سیاست کرتا ہوں اور پی ڈی ایم کے خلاف لڑوں گا۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چِلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آپ کو خبر مل رہی ہے کہ ہر روز دہشت گردی کے مقدمے میں عدالتوں میں جا رہا ہوں، ایک جوڑا لے کر جیل جاتا ہوں اور سامان جیل میں ہی دے دیتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے دکھائی دیتا ہے کہ میں دوسرے نمبر کا دہشت گرد ہوں، پولیس افسر نے عدالت میں کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کا کیس نہیں بنتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.