کراچی میں شفیق موڑ کے قریب گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز ہو گیا جس کے لیئے رینجرز اور پولیس کی مدد بھی طلب کر لی گئی ہے۔
گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پہلے مرحلے میں شفیق موڑ سے لنڈی کوتل چورنگی تک تجاوازت ہٹائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گجر نالے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا حصہ شفیق موڑ سے لنڈی کوتل چورنگی تک کو بنایا گیا ہے، دوسرا حصہ لنڈی کوتل سے ڈی ایم سی آفس تک کو بنایا گیا ہےجبکہ تیسرا حصہ ڈی ایم سی آفس سے لیاری ندی تک کو بنایا گیا ہے۔
سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔
Comments are closed.