بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

گجرات، پولیس کا چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ

گجرات میں پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، پولیس اہلکاروں نے گھر کے اندر داخل ہوکر تمام کمروں کی تلاشی کی۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور ملازمین سے چوہدری پرویز الہٰی کا پوچھتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کنجاہ ہاؤس سے حراست میں لیے گئے 3 ملازمین کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا۔

سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے گجرات میں پرویز الہٰی کے گھر پر ایک بار پھر چھاپہ مارا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے میں کنجاہ ہاؤس پر چھاپہ مارا، پولیس کے پاس سرچ وارنٹ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پولیس کی نفری چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے ترجمان اقبال چوہدری نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کنجا اور نت ہاؤس پر چھاپا مارا۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین نے گھر کے دروازے کھولے پھر بھی پولیس اہلکار گھروں کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور تمام کمروں کی تلاشی لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس بغیر وارنٹ گھروں میں داخل ہوئی، پولیس کے چھاپے انتقامی کارروائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.