بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

گجرات، پولیس کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ

گجرات میں پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار سیڑھیاں لگا کر کنجاڑی ہاؤس میں داخل ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بھاری نفری نے پرویز الہٰی کے گھر کو گھیرے میں لیا اور گھر کی تلاشی کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرویز الہٰی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چھاپے کے وقت پرویز الہٰی گجرات والے گھر پر موجود نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے کنجاڑی ہاؤس پر چھاپے کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.