بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گجرات، پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ سے 200 دکانیں جل گئیں

گجرات کے علاقے لالہ موسیٰ میں واقع پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ سے 200 دکانیں جل گئیں۔

متاثرہ بازار میں لگنے والی آگ سے 2 گاڑیاں اور ایک رکشہ بھی جل گیا۔ ریسکیو کی 9 گاڑیوں اور 20 فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پایا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کئی متاثرین کی عمر بھر کی پونجی آگ کی نذر ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.