افریقی ملک گبون میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا۔
فوجی افسران نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا کہ وہ موجودہ حکومت ختم کرکے الیکشن منسوخ کر رہے ہیں۔
سرکاری نتائج کے مطابق صدر علی بونگو انڈمبا نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی تھی۔
انتخابی نتائج منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فوجی افسر نے کہا کہ تمام جمہوری ادارے تحلیل کردیے گئے ہیں۔
فوجی افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے موجودہ حکومت کا خاتمہ کرکے امن کے دفاع کا فیصلہ کیا ہے، افسر نے بتایا کہ وہ اداروں کی بحالی اور منتقلی کمیٹی کی طرف سے بیان دے رہا ہے۔
آرمی افسر نے کہا کہ حکومت، سینیٹ، قومی اسمبلی اور آئینی عدالت، تمام ادارے تحلیل کردیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے حکم نامے تک ملک کی سرحدیں بند کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.